Live Updates

پاکستان میں شاہ خرچیاں کرنے والے شہباز شریف نے ٹیکسی والے کو سکے بھی نہ بخشے

سابق وزیر اعلیٰ نے ٹیکسی سے اترتے ہی سکے بھی مانگ لئیے ،ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 جون 2018 23:46

پاکستان میں شاہ خرچیاں کرنے والے شہباز شریف نے ٹیکسی والے کو سکے بھی ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 جون 2018ء) :پاکستان میں شاہ خرچیاں کرنے والے شہباز شریف نے ٹیکسی والے کو سکے بھی نہ بخشے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے ٹیکسی سے اترتے ہی سکے بھی مانگ لئیے ،ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنی بھابھی اور سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود تھے جہاں وہ نہ صرف میڈیا کی نگاہوں کا مرکز بنے رہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کا موضوع بھی بنے ۔

سوشل میڈیا صارفین کا موضوع بننے کی وجہ انکی لندن سے وائرل ہونے والی ویڈیوز تھیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جو پاکستان میں گاڑیوں کے غول در غول لئیے پھرتے ہیں اور اعلیٰ درجے کے پروٹوکول سے لطف اندوز ہوتے پھرتے تھے وہی جب اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچے تو عام شہریوں جیسا روپ اختیار کر لیا۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کے جھرمٹ میں پھرنے والے خادم اعلیٰ لندن کی سڑکوں پر سڑک پار کرنے کے لیے بھاگتے نظر آتے ہیں تو کبھی پرائیویٹ گاڑی استعمال کرتے ہیں ۔انکی ایک اور ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھنے کے لیے آگے بڑھے تو ایک صحافی انکی ویڈیو بنانے لگے ۔اس پر شہباز شریف نے صحافی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جلدی سے میری ویڈیو بنا کر پاکستان بھیج دینا۔

اب حال ہی میں شہباز شریف کی ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں شہباز شریف وہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب جو پاکستان میں اپنی شاہ خرچیوں کی وجہ سے مرکز نگا ہوتے ہیں ،وہ شہباز شریف جب ٹیکسی سے نیچے اترے اور کرایہ ادا کرنے کے بعد ڈرائیور سے بقایا لئیے تو اسے سکے تک معاف نہ کئیے۔نوٹ وصول کرنے کے بعد ڈرائیور سے سکوں کا مطالبہ بھی کر ڈالا جس پر ڈرائیور نے سکے بھی اپنے بٹوے سے نکال کر شہباز شریف کے حوالے کئیے اور سابق وزیر اعلیٰ ان کو وصول کرنے کے بعد چلتے بنے ،آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات