بلوچستان ہائی کورٹ نے نو ابزادہ گہرام بگٹی کی اہلیت کے خلاف دائر اپیل خارج کردی

ہفتہ 23 جون 2018 23:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل ایپلٹ ٹربیونل نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی اہلیت کے خلاف سابق وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے دائر اپیل خارج کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے نوابزادہ گہرام بگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو برقرار رکھا ۔ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے نوابزادہ گہرام بگٹی پر اثاثے ظاہر نہ کرنے سمیت دیگر اعتراضات اٹھائے گئے تھے ۔