بلوچستان ہائی کورٹ نے پشتونخوا میپ کے نامزد امیدوار عبدالقہار خان ودان کی اہلیت کے خلاف دائر اپیل خارج کردی

ہفتہ 23 جون 2018 23:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل ایپلٹ ٹربیونل نے پشتونخوا میپ کے نامزد امیدوار عبدالقہار خان ودان کی اہلیت کے خلاف دائر اپیل خارج کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے دوران ایپلٹ کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست گزاران انجینئر زمرک خان اچکزئی اور دوسرے درخواست گزار کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی کاغذات نامزدگی کی ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے منظوری کے فیصلے کو برقرار رکھا ۔ قہار خان ودان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 22 قلعہ عبداللہ سے پشتونخوا میپ کے امیدوار ہے ۔ ان کی جانب سے اپیل کی پیروی نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ نے کی ۔