پری چشمہ پکنک پوائنٹ پر پکنک منانے والے سیاحوں کو مسلح افراد نے لوٹ لیا

ہزاروں روپے نقدی ، موئل فونز اور دو موٹرسائیکلیں چھین کرکے فرار ہوگئے

ہفتہ 23 جون 2018 23:44

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پری چشمہ پکنک پوائنٹ پر پکنک منانے والے سیاحوں کو مسلح افراد نے لوٹ کرکے ہزاروں روپے نقدی ، موئل فونز اور دو موٹرسائیکلیں چھین کرکے فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہرنائی شہر چند کلو میٹر کے فاصلے پر پری چشمہ پکنک پوائنٹ پر سبی سے پچیس افراد اپنے موٹرسائیکلوں پر پکنک منانے کیلئے پری چشمہ گئے تھے جہاں پر مسلح نقاب پوش افراد نے سبی سے پکنک منانے والے افراد سے 25 ہزار روپے ،14 موبائل فون اور دو ہنڈا موٹرسائیکلیں چھین کرکے فرار ہوگئے ہرنائی کے عوامی و سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے پکنک پوائنٹ پر سیاحوں کو لوٹنے اور موٹرسائیکلیں چھیننا قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ صوبے کے مختلف علاقوں سے سیاح پکنک کیلئے پری چشمہ آتے ہے کیونکہ یہ ایک مشہور پکنک پوائنٹ اور شہر کے قریب ہے لیکن شہر کے قریب ہونے کے بائوجود سیاح محفوظ نہیں ہے انہوں نے آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی سبی رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی جان ومال کی تحفظ فراہم کرنے کیلئے پولیس اقدامات کرے اور سبی سے آنے والے ساحوں سے موٹرسائیکلیں اور دیگر نقدی و قیمتی اشیاء لوٹنے والے ملزمان کو فوری طورپر گرفتارکرکے عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی ۔