انتخابات میں اہل اور موضوع امیدوار وں کا انتخاب کیا جائے،نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

ہفتہ 23 جون 2018 23:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان ملک خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ملک کی دیر پا ترقی کیلئے ضروری ہے کہ انتخابات میں اہل اور موضوع امیدوار وں کا انتخاب کیا جائے۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کوئٹہ سینٹر میں نو منتخب سی بی اے کے عہدیداروں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات کے حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے اور ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ اس امانت کو پوری دیانت داری کے ساتھ اور اسے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے استعمال کرے