سیالکوٹ ،چار مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیرے پر بیٹھا شخص جاں بحق

ہفتہ 23 جون 2018 23:44

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) چار مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیرے پر بیٹھا شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کانواں لٹ کا رہائشی امان اللہ ولد خوشی محمد معہ قیصر عباس بھانجے شہزاد کے ڈیرے پر بیٹھے تھے کہ مسلح ملزمان رحمان ،انیب ہمراہ دو نامعلوم موٹر سائیکلوں پر سوارڈیرہ پر آئے اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے قیصر عباس شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے زخمی قیصر عباس کو طبی امداد کے لیئے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا پولیس نے امان اللہ ولد خوشی محمد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔