تحریک انصاف نے پی پی 43 سیالکوٹ 9 سے عمر شہزاد غنی گھمن سے ٹکٹ واپس لے لیا

ادریس احمد چیمہ کو ٹکٹ جاری کر دیا

ہفتہ 23 جون 2018 23:43

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 43 سیالکوٹ 9 سے عمر شہزاد غنی گھمن کا ٹکٹ کینسل کرتے ہوئے ادریس احمد چیمہ کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ادریس احمد چیمہ کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 76سیالکوٹ پانچ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن سے اختلافات تھے جس کی بناء پر عمر شہزاد غنی گھمن کو ٹکٹ جاری کیا گیا تاہم اختلافات ختم ہونے پر ادریس احمد چیمہ کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔