پی پی 45سیالکوٹ 11 سے بیرسٹر ملک جمشید غیاث کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے کا امکان

ہفتہ 23 جون 2018 23:43

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے پی پی 45سیالکوٹ 11 سے بیرسٹر ملک جمشید غیاث کو عام انتخابات 2018ء کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹے میں انہیں کسی بھی وقت ٹکٹ جاری کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مذکورہ حلقہ میں دو امیدواروں عنصر فاروق اور بیر سٹر جمشید غیاث میں تھرڈ پارٹی سروے کے بعد تحریک انصاف نے بیرسٹر جمشید غیاث کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔