Live Updates

سعید احمد سرگانہ این اے 150 خانیوال سے مسلم لیگ( ن) کے امیدوار ہونگے

ہفتہ 23 جون 2018 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) سابق ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ایڈمرل ریٹائرڈ سعید احمد سرگانہ این اے 150 (خانیوال۔ کبیر والا) سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے امیدوار ہونگے۔ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی تجویز پر پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز نے ایڈمرل سعید سرگانہ کو این اے 150 کیلے پی ایم ایل این کا ٹکٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سعید سرگانہ حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن سیوفاداریاں بدل کر تحریک انصاف کی کشتی میں سوار ہونے والے رضا حیات ہراج کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام اسی حلقے سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ایڈمرل سعید سرگانہ پہلی بار انتخابی سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ انکے مدمقابل رضا ہراج متعدد بار انتخاب لڑنے اور ہر انتخابی معرکے میں نئی پارٹی بدلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات