وزارت اطلاعات نے 6 جون کے بعد پیمرا اتھارٹی کے ہونے والے تمام فیصلوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ،پیمرا کو خط بھی لکھ دیا

ہفتہ 23 جون 2018 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) وزارت اطلاعات نے 6 جون کے بعد پیمرا اتھارٹی کے ہونے والے تمام فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ6 جون کو صدر مملکت نے پیمرا ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا، خط آرڈیننس جاری ہونے کے فوری بعد پیمرا اتھارٹی ختم ہوگئی اس لئے 6 جون کے بعد پیمرا اتھارٹی کی طرف سے کئے گئے فیصلے غیر قانونی ہیں، خط میں کہاگیا گیا کہ پیمرا ترمیمی آرڈیننس کے تحت اتھارٹی کو نئے آرڈیننس کے تحت تشکیل دیا جائے، وزارت اطلاعات نے کہاکہ پیمرا کے چیئرمین کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر التوا ہے، ذرائع کے مطابق صدر مملکت انفارمیشن کے گروپ کے سلیم بیگ کو چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کی منظوری دے چکے ہیں صدر کی منظوری کے باوجود چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکانگران وزیر اطلاعات اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات سلیم بیگ کو چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کے لئے تیار نہیں، ذرائع کے مطابق چیئرمین پیمرا کی تعیناتی سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کی گئی 5 رکنی کمیٹی نے کی تھی