ہم پاکستان سے آئے ہیں اور وہیں واپس جائینگے ، میری اہلیہ اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ، ان کو اس حالت میں وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر پاکستان جانا مناسب نہیں ، ڈاکٹرز کے مشورے سے پاکستان جانے کا فیصلہ کریں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی لندن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو

ہفتہ 23 جون 2018 23:43

ہم پاکستان سے آئے ہیں اور وہیں واپس جائینگے ، میری اہلیہ اس وقت زندگی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان ہی واپس جائینگے ، میری اہلیہ اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ، ان کو اس حالت میں وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر پاکستان جانا مناسب نہیں ، ڈاکٹرز کے مشورے سے پاکستان جانے کا فیصلہ کریں گے۔ ہفتہ کو لندن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ یہ وقت سیاست پر بات کرنے کا نہیں ہے پاکستان واپس جا کر سیاست کریں گے ۔

(جاری ہے)

میری اہلیہ اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ ہم پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان ہی واپس جائینگے۔کلثوم کی طبیعت بہتر ہو گی تو ڈاکٹر کے مشورے سے پاکستان جانے کا فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کو اس حالت میں وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر پاکستان جانا مناسب نہیں ہے ۔ کلثوم نواز کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں نے میاں نواز شریف ،مریم نواز اور حسن نواز کو بریفنگ دی جس میں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں تھوڑی سے بہتری آئی ہے مگر ابھی ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے ۔