جرم بھائی کا سزا بہن کو مل گئی

پنچائیت نے محبت کی شادی کرنے والے نوجوان کی 6 سالہ بہن کا زبردستی نکاح کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 جون 2018 23:06

جرم بھائی کا سزا بہن کو مل گئی
پاکپتن (اردو پوائنٹ تازیہ ترین اخبار-23 جون 2018ء) :جرم بھائی کا سزا بہن کو مل گئی۔ پنچائیت نے محبت کی شادی کرنے والے نوجوان کی 6 سالہ بہن کا زبردستی نکاح کردیا۔ہمارے معاشرے میں موجود فرسودہ روایات کی نشانہ اکثر عورت ہی کو بننا پڑتا ہے خواہ اسکا قصور ہو یا نہ ہو ۔ایسے واقعات کثرت سے ملک کے طول و عرض سے سامنے آتے ہیں جن میں خواتین کو معمولی غلطیوں کے عوض بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے بسا اوقات ان کی غلطی نہ ہونے کے باعث بھی انہیں ہی بربریت کا شکار ہونا پڑتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ پاکپتن میں پیش آیا جہاں حوا کی ایک اور بیٹی کسی کے جرم کی سزا پا گئی۔جرم بھائی کا سزا بہن کو مل گئی۔پاکپتن کے نواحی علاقے میں ایک نوجوان نے اپنے ہی علاقے کی ایک لڑکی سے محبت کی شادی کرلی تھی۔

(جاری ہے)

اس معاملے کو لڑکی کے گھر والے قبطہ چوک پنچائیت میں لے گئے جہاں پنچائیت نے اپنے قوانین کی بالادستی کے لیے انسانیت کو پاوں تلے روند دیا۔

پنچائیت نے فیصلہ کیا کہ مرضی کی شادی کرنے والے نوجوان کی 6 سالہ کمسن بہن کو لڑکی کے بھائی کے نکاح میں دے دیا جائے اور اس کے لیے 20 جون کا دن مقرر کر دیا گیا۔تاہم مظلوم باپ اپنی بیٹی کو اس ظلم سے بچانے کے لیے گاوں چھوڑ کر فرار ہو گیا جس پر پنچائیت کے اراکین نے اس مظلوم کے گھر پر دھاوابول دیا اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔پولیس اس سارے واقعے پر کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کر پائی۔

متعلقہ عنوان :