Live Updates

پی ٹی آئی کے اہم رہنما رانا اعجاز حسین آٹھ کونسلرز اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ نلیگ میں شامل

ہفتہ 23 جون 2018 23:43

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم کا تنازعہ پی ٹی آئی کے اہم رہنما سابق چیئرمین ضلع کونسل و حلقہ پی پی 136 سے ایم پی اے کے امیدوار رانا اعجاز حسین آٹھ کونسلرز اور سیکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے سابق وفاقی وزیر رانا تنویر اور انکے بڑے بھائی رانا افضال حسین کے ہمراہ کونسلر رانا عارف رانا اعظم کی رہائش گا پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان نے نظریاتی اور پرانے کارکنوں کو نظر انداز کرکے رسہ گیروں اور لوٹوں کو ٹکٹ دیئے ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عمران خان کو پارٹی کارکنوں اور قربانی دینے والے کارکنوں کی کوئی قدر نہیں انہوں نے کہا وہ غیر مشروط طور پر مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا افضال حسین کی حمائت کا اعلان کرتے ہیں اس موقع پر سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا مسلم لیگ ن نے بجلی کے بحران پر قابو پایا سی پیک دیا موٹرویز بنائے 2018 کا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے انیوں نے کہا عمران خان کا نظریہ کچھ بھی نہیں لوٹوں کو ٹکٹ دے کہہ رہے ہیں کہ میدان مار لیا ہے قوم پر اس نے رحم تو کیا نہیں پی ٹی آئی کارکنوں پر ہی رحم کرلیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات