Live Updates

( ن )لیگ نے اپنے بہترین امیدوار میدان میں اتارے ہیں جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے‘شہبازشریف

ہفتہ 23 جون 2018 23:41

( ن )لیگ نے اپنے بہترین امیدوار میدان میں اتارے ہیں جنہوں نے بہترین کارکردگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) نے اپنے بہترین امیدوار میدان میں اتارے ہیں جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جن کا ماضی بھی بے داغ ہے،جو پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں اور جن میں جیتنے کی صلاحیت موجود ہے۔

(جاری ہے)

تمام امیدواران کو ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے دو مراحل سے گزرنا پڑا،پہلا مرحلہ کارکردگی تھا جبکہ دوسرا امیدوار کا پس منظر تھا۔

پہلا مرحلہ ضلع کا جائزہ لینے والی جبکہ دوسرے مرحلے میں تصورتی نگرانی کمیٹی نے منعقد کروایا۔انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ مظبوط اور پڑھے لکھے امیدواراس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مسلم لیگ ( ن ) 25جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں اکژیت حاصل کرئے گی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :