اسلام آ باد سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی و سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے دو ارکا ن گرفتارکرلئے

ہفتہ 23 جون 2018 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) اسلام آ باد سی آئی اے پولیس نے کا رروائی کے دوران ڈکیتی و سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے دو ارکا ن گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی 3لا کھ 50ہزارروپے ، مو با ئل فون اوراسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے شمس کا لو نی ، سہا لہ اور روالپنڈی میںوارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جار ی ہے، دیگر کا رروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ا یمو نیشن اور چاقو بر آمد کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آ باد کی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن زبیر احمد شیخ نے سرقہ بالجبر اور ڈکیتی کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کاٹا سک ڈی ایس پی، سی آئی اے ، محمداشرف شاہ کی زیر نگر انی ،اے ایس آئی انعام اللہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کو دیا ، تشکیلی ٹیم نے تمام تر ضر وری وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے سر قہ با لجبر اور راہزنی کی وارداتو ںمیں ملوث گر وہ کے دو ارکا ن کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں محمد آ غا ولد سید آ غا سکنہ محلہ عثما نیہ ترنو ل اسلام آ باد اور جعفر خا ن ولد محمد اسحا ق سکنہ ڈہو ک حسو راولپنڈی شامل ہے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی3لا کھ 50ہزاروپے ،مو با ئل فون ،پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے شمس کا لو نی ، سہا لہ اور راولپنڈی کے علا قوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف بھی کیا ہے ،ملزم محمد آ غاسابقہ ریکا رڈ یا قتہ ہے ، مزید تفتیش جا ری ہے، اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کے اے ایس آئی گلزار احمد نے گرفتار ملزم لا ل ولی کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ سبز ی منڈی پولیس کے سب انسپکٹر شفقت محمود نے گرفتار ملزم حفیظ الر حمان کے انکشاف و نشا ندہی پر آلہ ضرر چاقو بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے ۔

انہو ںنے کہا کہ تما م افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیوں کے عمل میں تیز ی لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے ۔