اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کی ،انتخابات میں ہم اپنی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے، سرداراسلم بزنجو

ہفتہ 23 جون 2018 23:40

خضدار۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر و نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کی اور ہم اپنی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے ،خضدار جیسے بد امنی کا شکار شہر کو ہم نے امن دیاعلاقے میں یونیورسٹی کی سطح کے تعلیمی ادارے کھولے،بے روزگاروں کو ملازمتین دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے سینئر جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس کی صدرات نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل نے کی جبکہ مہمان خاص سردار محمد اسلم بزنجو تھے اعزاز ی مہمانوں میں بی ایس او کے مرکز ی ترجمان نادر بلوچ ،نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالحمید ایڈووکیٹ ،ولید بزنجو ،عبدالرحیم کرد ،حاجی احمد نواز بلوچ ،سابق چیئرمین بی ایس او امین بلوچ و میر سلمان زہری ،سیف اللہ ملازئی و دیگر شامل تھے اجلاس میںالیکشن کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابقہ صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کے پاس اپنی گزشتہ کارکردگی کے بنیاد پر جائیں گے ہم نے اپنے دور اقتدار میں خضدا ر کے عوام جو بدامنی کا شکار تھے عوا م کااپنے گھر سے نکلنا ناممکن تھا اغواء برائے تاوان قتل و غارت عروج پر تھا کو امن کو تحفہ دیاشہر کے بازار اور سڑکیں جو کھنڈرات کا منظر پیش کررہی تھیں تعمیراتی کام کرواکرصوبے میں ایک رول ماڈل شہر کی حیثیت دلوائی میڈیکل کالج کے قیام کو ممکن بنایا سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کی بنیاد ڈالی ،دیگر تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کی اس سے بڑھ کر ہم نے معاشرے سے کنبہ پرستی اور کمیشن کرپشن کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر کے نظریاتی پرامن اور میرٹ کے بنیاد پر ترجیحات کو فروخ دیاعوام الیکشن میں اپنا فیصلہ اللہ کو حاضر وناظر کرکے شعوری بنیاد پر ہماری کاکردگی اور ہم سے گزشتہ منتخب امیدواروں کی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کر یں ۔