خضدار کے قریب گاڑی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ‘ 3افراد زخمی

ہفتہ 23 جون 2018 23:40

خضدار۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) خضدار کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق ہفتہ کو خضدار کے قریب پیر عمر کے مقام پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور علی نواز جاں بحق جبکہ 3افراد فقیر محمد ، نصراللہ اور جمعہ خان زخمی ہوگئے۔ لیویز نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ ایک زخمی فقیر محمد کو تشویشناک حالت میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔