فرانس کے شہر لیوان میں عالمی ثقافتی فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، فیسٹیول میں پاکستانی پویلین میں ہزاروں شائقین کی شرکت

ہفتہ 23 جون 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) فرانس کے شہر لیوان میں عالمی ثقافتی فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول میں خوبصورتی سے سجائے گئے پاکستانی پویلین میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔ قبل ازیں لیوان کے میئر جارج کیپن کیان فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

فرانس میں پاکستانی ہیڈ آف چانسلری عباس سرور قریشی اور پریس کونسلر قمر بشیر نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ لیوان کے میئر نے پاکستانی پولین کا دورہ کیا جو پاکستانی سفارتخانے اور لیوان میں پاکستانی پویلین میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کا پاکستانی خوش ذائقہ کھانوں سے تواضع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :