پیپلزپارٹی ایک جنون کا نام ہے جس میں طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں۔یوسف رضاگیلانی

ہفتہ 23 جون 2018 23:40

پیپلزپارٹی ایک جنون کا نام ہے جس میں طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں۔یوسف رضاگیلانی
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئروائس چیئرمین یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک جنون کا نام ہے جس میں طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں۔وہ آج سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماء رائے منصب کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اور این اے 157سے پیارٹی کے امیدوارعلی موسی گیلانی کی حمایت پر عمائدین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے رائے منصب کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک مقبول عوامی شخصیت ہیں اور ان کے آنے سے پارٹی مضبوط ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء ذوالفقارعلی بھٹو نے عوام میں شعور پیدا کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج وہ سابق وزیراعظم اورسابق سپیکر ہونے بعد بھی عوام سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپازٹی ایک جنون کانام ہے اوراس کے منشور میں تمام طبقے شامل ہونگے۔پارٹی چیئرمین بلاول کا یہ پہلا الیکشن جبکہ باقی سیاستدانوں کاآخری الیکشن ہے وہ نوجوانوں کے نمائندے ہیں۔

متعلقہ عنوان :