سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ سے محروم رہ گئے

ہفتہ 23 جون 2018 23:40

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ سے محروم رہ گئے
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ سے محروم رہ گئے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے آئندہ ا نتخابات کے لیے امیدواروں کی جوفہرست ہفتے کے روز جاری کی گئی اس میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا نام شامل نہیں۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ملتان سے کاغذات نامزدگی این اے 155اور این اے 158سے جمع کرائے تھے۔تاہم ان دونوں حلقوں میں بالترتیب شیخ طارق رشید اور سید جاوید علی شاہ کو ٹکٹ جاری کردیاگیا ہے۔جاوید ہاشمی نے گزشتہ ماہ دوبارہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی تھی ۔وہ اس سے پہلے ملتان سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیتے رہے ہیں۔