ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، میکسیکو نے جنوبی کوریا کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی روشن

ہفتہ 23 جون 2018 23:40

ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، میکسیکو نے جنوبی کوریا کو ہرا کر مسلسل دوسری ..
ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، فتح کے ساتھ ہی میکسیکو کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے۔

(جاری ہے)

روس میں جاری میگا ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے گروپ ایف کے میچ میں میکسیکو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی، میچ کے 26ویں منٹ میں میکسیکو کے ویلا نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 66ویں منٹ میں میکسیکو کے ہرنندیز نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، اضافی وقت میں جنوبی کوریا کے سن ہیونگ من نے گول کیا تاہم وہ ان کا گول ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا، اسطرح میکسیکو نے جنوبی کوریا کو 2-1 گولز سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن کر دیئے، میکسیکو نے پہلے میچ میں دفاعی اور عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :