ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مختلف حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنمائوں اور بلدیاتی نمائندوںنے امیدواروں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا
ہفتہ 23 جون 2018 23:38
(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوںنے شاہدرہ سے پارٹی رہنما سمیع اللہ خان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قیادت ایسا کوئی فیصلہ نہ کرے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ۔
سید توصیف شاہ کو ٹکٹ ملنے پر مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینزاور وائس چیئرمینز نے کونسلرز اور کارکنوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کر کے قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر شرکاء نا منظور نا منظور توصیف شاہ نا منظور کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔پی پی 160کی چھ یونین کونسلوں کے بلدیاتی نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم قربانیاں دینے والے کارکن ہیں لیکن آج تک قیادت سے ملاقات ہی نہیں کروائی گئی ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اقبال ٹائون سے مقامی رہائشی کو ٹکٹ دی جائے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں مسلم لیگ (کو) شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں غلط فیصلہ کیا گیا بلکہ قیادت سے کرایا گیا جس کا نتیجہ شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا ۔ سید توصیف شاہ کو ٹکٹ دینے کا مطلب پی ٹی آئی کو جیت کی دعوت دینا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ اب اقبال ٹائون کے باسیوں پر ظلم نہیں ہونے دینگے اس لئے قیادت سے مطالبہ ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔قیادت یہاں سے کسی عام کارکن کو ٹکٹ دیدے یقین دلاتے ہیں نہ صرف نشست جیت کر دکھائیں گے بلکہ پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بھی نکالیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.