مسلم لیگ(ن) نے وہاڑی اور ملتان کے امیدواروں کااعلان کردیا

ہفتہ 23 جون 2018 23:38

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ضلع ملتان اور وہاڑی کے لیے امیدواروں کااعلان کردیا۔این اے 153سے چوہدری افتخارنذیر کوٹکٹ دیاگیا۔ این اے 155کا ٹکٹ شیخ طارق رشید کو دیاگیا ہے ۔این اے 156سے امیدوار عامرسعید انصاری ہونگے ،این اے 157کاٹکٹ ملک عبدالغفارڈوگر کودیاگیا۔این اے 158سے سید جاوید علی شاہ امیدوارہونگے،۔

(جاری ہے)

این اے 159سے دیوان ذوالقرنین بخاری اور این اے 160لودھراں سے عبدالرحمن کانجو مسلم لیگ(ن)کے امیدوارہونگے۔پنجاب اسمبلی کیلئے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے ان میںپی پی 209سے فیصل نیازی، پی پی 210سے عطاء الرحمن ، پی پی 214سے آصف رفیق رجوانہ، پی پی 215سے عامر منظور انصاری،پی پی 213سے شیخ صادق حسین قریشی، پی پی 216سے احسان الدین قریشی، پی پی 217سے تسنیم کوثر،پی پی 221سے رانا اعجاز نون، پی پی 222سے مہدی عباس خان لنگاہ، پی پی 223سے نغمہ مشتاق لانگ ، پی پی 231سے عرفان عقیل دولتانہ اورپی پی 232سے بلال اکبر بھٹی مسلم لیگ کے امیدوارشامل ہیں۔