مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رائے منصب علی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

ہفتہ 23 جون 2018 23:38

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) سابق ایم پی اے اور پی پی218 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار رائے منصب علی خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور این اے 157سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سید علی موسی گیلانی کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا بھی یہی موقف ہے جو زعیم قادری نے اختیار کیا۔میرے پاس بھی مسلم لیگ (ن) کو دینے کے لئے فنڈز نہیں ہیں۔لہذا میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرتا ہوں اور علی موسی گیلانی کی کامیابی کے لئے ان کا بھرپور ساتھ دوں گا۔