Live Updates

شاہ محمودقریشی نے این ای156میں باقاعدہ کیمپئن شرو ع کردی

ہفتہ 23 جون 2018 23:38

شاہ محمودقریشی نے این ای156میں باقاعدہ کیمپئن شرو ع کردی
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 156سے پنجاب کا فیصلہ کرنا ہے۔میرے خلاف اندر بھی اور باہر بھی سازشیں ہونگی لیکن میں اصولوں کی سیاست کاقائل ہوں۔اب وقت آگیا ہے پاکستان کے عوام کو کرپٹ نظام یاتحریک انصاف میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی جاوید اختر کی رہائش گاہ پر پی پی 212 اور پی پی 215کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں اپوزیشن کوڈویلپمنٹ فنڈز کی مد میںایک روپیہ بھی نہیں دیاگیا۔انہوںنے کہاکہ آج وہ اس ڈیرے پر این اے 156کی باقاعدہ کیمپئن شرع کررہے ہیں اوران شاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

(جاری ہے)

ہمارے کارکنوں کی وفاداریاں خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے ناکام بنادیں۔ملتان کی نڈر عوام فیصلہ کرچکی ہے کہ اگر ملک بچانا ہے تو نیا پاکستان بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سیاستدان ارب پتی بن چکے ہیں۔دبئی اور یورپ میں جائیدادیں ہیں۔ملک کی بدقسمتی اس سے زیادہ کیا ہوگی کی پاکستان کی اسمبلی میں ایسے لوگ بھی ممبر بنے جنہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں ایک لفظ بھی نہیں بولا وہ بھلا کیاقانون سازی کریں گے۔اس موقع پر ملک عامرڈوگر، عباس انصاری ،چیئرمین،وائس چیئرمین و کونسلرز سمیت کثیر تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات