ضلعی انتظا میہ تا جر وں کے مسا ئل تر جیحی بنیادو ں پر حل کر ے گی۔ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 23 جون 2018 23:36

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ڈ پٹی کمشنر ملتان مد ثر ریا ض ملک سے گز شتہ روز انجمن تاجر ان کے وفد اور چیمبر آ ف کامر س کے شہر ار اکین نے ڈ پٹی کمشنر آ فس میں ملا قا ت کی ۔ تا جر وں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر مد ثر ریا ض ملک کو تعینا نی پر مبا ر کبا د دی اور پھو لو ں کے ہا ر پہنا ئے ۔اس موقع پر انجمن تا جر ان نے کہا کہ مد ثر ریا ض ملک کی ملتا ن تعیناتی اس شہر کے لئے نیک شگو ن ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے تا جر بر اد ری کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظا میہ تا جر وں کے مسا ئل تر جیحی بنیادو ں پر حل کر ے گی اور ان کے جا ئز مطا لبا ت پر فوری ایکشن ہو گا مدثر ریا ض ملک نے کہا کہ اندرو ن شہر اور بڑ ے با زاروں میں تجا وز ات اور سیو ریج کے مسا ئل کو حل کر نے کیلئے جا مع حکمت عملی سے کا م کیا جا ئے گا تا کہ اس شہر کا تاریخی حسن اصل شکل میں بحا ل ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ شہر میں صفا ئی کی صو ر تحا ل بہتر کر نے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو خصوصی ٹا سک دے دیا گیا ہے ۔تما م بازارو ں اور مین چو کو ں پر دو شفٹو ں میں صفا ئی آپر یشن کر ایا جا ئے گا ۔اس سلسلے میں تا جربھی ضلعی انتظامیہ کاساتھ دیں اور شہر کو صا ف ستھر ارکھیں ۔بعد ازا ں ڈ پٹی کمشنر نے تا جر رہنما ئو ں کے ہمر اہ اندرو ن شہر کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور تا جر وشہریوں سے ملا قو ں میں مسا ئل بھی دریا فت کئے ۔

متعلقہ عنوان :