پی ایچ اے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیموں کا قلعہ کہنہ قاسم باغ‘دمدمہ‘ نگار خانہ کا خصوصی صفائی آپریشن

ہفتہ 23 جون 2018 23:36

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ڈ پٹی کمشنر ملتان مد ثر ریا ض ملک کی ہد ایت پر گز شہ روز پارکس اینڈ ہا رٹی کلچر اتھا رٹی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مشتر کہ ٹیموں نے قلعہ کہنہ قاسم با غ ، دمد مہ ،نگا ر خا نہ اور دربارو ں پر خصوصی صفا ئی آ پر یشن کیا آ پر یشن کے دور ان دمدمہ اور نگا ر خا نہ کو دھو کر کو ڑا کر کٹ اور ملبہ جا ت اٹھائے گئے جبکہ درختو ں اور پو دو ں کی بھی تر اش کراش کی گئی ۔

ڈ پٹی کمشنر کے حکم پر ٹیمو ں نے قلعہ کہنہ پر تما م عمارتوں اور سٹر کو ں سمیت دربا رو ں کے احا طے کی بھی صفا ئی کی اور چونا چھڑ کا ۔قبل از یں ڈ پٹی کمشنر نے قلعہ کہنہ قاسم با غ اور دمدمہ کا اچا نک دور ہ کیا اور عملہ صفائی کی کا رکر د گی کا جا ئز ہ لیا ۔اس موقع پر انہو ں نے دمدمے میں قائم آ ر ٹ گیلر ی کی تصا ویر کو فو ری اصل شکل میں مر مت کر نے اور عما رت کو پینٹ کر نے کا بھی حکم دیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے پی ایچ اے اور میو نسپل کا رپو ریشن کو ہد ایت کی کہ 2 رو ز کے اند ر دمد مے کی عما رت کو نئے رنگ میں ڈھا کر عوام کیلئے کھو لا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم با غ اور ملحقہ باغیچو ں کو مکمل نئی شکل میں ڈھا لا جا رہا ہے تا کہ تاریخی ورثے کو محفو ظ بنا یا جا سکے ۔مد ثر ریا ض ملک نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے روزا نہ کی بنیاد پر پو ر ے قلعے پر صفا ئی اور شجر کا ری کے انتظا ما ت کر ینگی اس حو الے سے میو نسپل کا رپو ریشن بھی مکمل تعاون کر ے گی ۔

انہو ں نے کہا کہ دمدمے میں لگا یا گیا تا ریخی سا ما ن دوبا ر ہ اصلی شکل میں نصب کر کے جھو لو ں کو بھی مر مت کیا جائے گا ۔اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر نے شہر کی مختلف شا ہر ائو ں اور اندرو ن شہر میں صفا ئی کی صو رتحا ل کا جا ئز ہ بھی لیا اور شہریو ں سے ملا قا ت کی ۔

متعلقہ عنوان :