ایم ایم اے نے عام انتخابات میں لاہورسے قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ پرشوہر اور بیوی کو نامزد کر دیا

ہفتہ 23 جون 2018 23:36

لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ایم ایم اے نے عام انتخابات میں لاہورسے قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ پرشوہر اور بیوی کو نامزد کر دیا۔الیکشن 2018ء کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 سے انیلہ محمود اور پی پی 170 سے چوہدری محمود الاحد الیکشن لڑیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے نے لاہورسے ایک ہی سیٹ پر شوہر اور بیوی کو نامزد کر دیا ہے ،این اے 134 سے انیلہ محمود اور پی پی 170 سے چوہدری محمود الاحد الیکشن لڑیں گے ۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار جماعت اسلامی نے لاہور سے دو خواتین رہنمائوں کو جنرل نشستوں پر الیکشن میں اتاراہے ۔ پی پی 168 سے بھی خاتون رہنما زرافشاں فرحین الیکشن لڑیں گی۔ ان تینوں امیدواروں نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر دیاہے اور تمام عوامی حلقوں سے بھر پور تائید اور حوصلہ افزائی مل رہی ہے ۔