Live Updates

جینا مرنا تحریک انصاف کے سنگ ہے ، مہر محمد صدیق

ہفتہ 23 جون 2018 23:34

گوجرانوالہ۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 81 کے امیدوار مہر محمد صدیق نے کہا ہے کہ ہم قائد عمران خان کی قیادت میں مضبوط اور مستحکم ہیں، ہمارا جینا مرنا تحریک انصاف کے سنگ ہے ،کسی قربانی سے دریغ نہ کیا ہے اور نہ ہی کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پارٹی کے سربراہ عمران خان اور سینٹرل پنجاب کے صدر علیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے حلقہ عوام کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کیا ہے ہم تہہ دل سے ان کے مشکور ہیں ۔ جس محبت اور لگن سے انہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم بھی عوام کے تعاون سے جیت کر ان کے اعتماد پر پورا اترینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حلقہ عوام اور اہلیان گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہم عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آئے ہیں اور عوامی خدمت کر کے یہ ثابت کرینگے کہ ہم صحیح معنوں میں خدمت گار ہیں حلقہ عوام کیلئے ہمارے دروازے دن رات کھلے ہیں ۔ عوامی خدمت کرتے ہیں اور کرتے رہینگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات