سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ہرا کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، لیزل لی 68 اور سیون لوس 63 رنز بنا کر نمایاں، بیومائونٹ کی 71 رنز کی اننگز رائیگاں

ہفتہ 23 جون 2018 23:34

سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ہرا کر پہلی ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ہرا کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، لیزل لی نے 6 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ سیون لوس نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، بیومائونٹ کی 71 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ٹامی بیومائونٹ نے 71 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہیں، ہیتھرنائٹ 35 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں، شبنم اسماعیل اور زینٹل مالی نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، لیزل لی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 42 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، سیون لوس 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

شربسول اور ایکلیسٹون نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔