ہری پور، مرکزی شاہراہوں پر قبضہ مافیا کا راج‘ راہگیروں کا گذرنا محال

ہفتہ 23 جون 2018 23:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ہری پور کی مرکزی شاہراہوں کے کناروں پر قبضہ مافیا کا راج راہگیروں کا گذرنا محال ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور جی ٹی روڈ کے علاوہ سرکلر روڈ اڈہ دربند تربیلا سڑک کے کناروں پر ریڑھی بانوں تھڑے لگانے والوں نے قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کا گذرنا محال ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے ہری پور ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے ہری پور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں کے کناروں کو فی الفور واگزار کروایا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام ہونے کے ساتھ راہگیروں کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ سڑک کے کناروں پر پیدل چلنے والے راہگیروں کیلئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سڑک پر چلنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات بھی رونما ہوتے ہیں، ریڑی بانوں اور تھڑے والوں کے علاوہ لوگوں نے موٹر سائیکل اور گاڑیاں روڈوں کے کنارے کھڑی ہوتی ہیں، ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :