Live Updates

تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی اصغر نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغار کر دیا

ہفتہ 23 جون 2018 23:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 16 سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی اصغر نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغار کر دیا۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار علی اصغر کی رہائش گاہ پر حلقہ کی تمام یونین کونسلوں کے پی ٹی آئی ورکرز اور عمائدین علاقہ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں حلقہ این اے 15 کے دو صوبائی حلقوں پی کے 36 اور پی کے 37 کے امیدواروں نذیر عباسی اور وقار نبی سمیت گلیات کی مختلف یونین کونسلوں کے پی ٹی آئی کے ورکرز اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی اصغر نے کہا کہ ان کی اور ان کے خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہمیشہ عوامی خدمات کو اولین ترجیح دی ہے۔ انتخابی مہم کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل کے پڑھے لکھے نوجوانوں کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جن کا تمام ڈیٹا کمپیوٹررائزڈ ہو گا جو گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات