بجلی کا کرنٹ لگنے سے جھلسنے والے دو بچے ہسپتال میں دم توڑ گئے

ہفتہ 23 جون 2018 23:31

چیچہ وطنی۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) 9روز قبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے جھلسنے والے دو بچے ہسپتال میں دم توڑ گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق مہر آباد ٹائون میں حساس ادارے کے اہلکار اکبر کی11سالہ بیٹی حفصہ اور9سالہ بھتیجا عبدالرحمن چھت پر کھیل رہے تھے جو قریب سے گزرنے والے ہائی وولٹیج تاروں سے چھو کربری طرح جھلس گئے ،زخمی بچوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سے طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جہاں دونوں موت وحیات کی کشمکش میںمبتلا رہنے کے بعد یکے بعد دیگرے دم توڑ گئے، معصوم بچوں کی میتیں گھر پہنچنے پر محلہ میں کہرام مچ گیا،اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو آئے، نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :