ٹریفک کے دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، دس زخمی ہو گئے

ہفتہ 23 جون 2018 23:31

چیچہ وطنی۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ٹریفک کے دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے،ریسکیوذرائع کے مطابق بورے والا روڈ پر39بارہ ایل کا رہائشی زمیندار نصراللہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالی مسافر بس نے اسکی موٹر سائیکل کو بری طرح کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اورطبی امداد سے قبل ہی دم توڑ گیا،دوسرا حادثہ کوٹلہ ادیب شہید کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں مسافروین ٹائر برسٹ ہونے سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ،حادثہ کے نتیجہ میں دس مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔