ْ بورے والا کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ او ز ملتان رینج سے بہاولپور رینج ٹرانسفر کر دیے گئے

ہفتہ 23 جون 2018 23:31

بوریوالا۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) الیکشن کمیشن کی منظوری سے صوبے بھر کے تھانوں میں تعینات انسپکٹرز کے تبادلوں کی زد میں بورے والا سرکل پولیس کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ او ز ملتان رینج سے بہاولپور رینج ٹرانسفر کر دیے گئے ،تبدیل ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون چوہدری رشید احمد ،ایس ایچ او سٹی راشد سبحانی ،ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ نادر خان بلوچ اور ایس ایچ او تھانہ ساہوکا خالد خان خاکوانی شامل ہیں جنہوں نے فوری طور پر اپنے تھانوں کا چارج چھوڑ کر بہاولپور رینج میں حاضری کے لیے روانگی کر دی ۔