رشتہ کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کر کے بھتیجی کو قتل کر دیا

ہفتہ 23 جون 2018 23:31

قصور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) نواحی علاقہ ہرچوکی میں رشتہ کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کر کے اپنی سگی بھتیجی کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ملزم کرامت علی نے اپنے بھائی رحمت علی سے اسکی بیٹی صنم بی بی کا رشتہ مانگا تو رحمت علی اور اسکے گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکا ر کردیا تو طیش میں آکر ملزم کرامت علی نے فائرنگ کر کے اپنی بھتیجی صنم بی بی کو ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس تھانہ چونیاں سٹی نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج کر صنم کے باپ رحمت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔