سیلاب کے حوالے سے تما م ڈ پٹی کمشنر ز اپنے اضلا ع میں فرضی مشقو ں کا انعقا د کر یں،ندیم ارشاد کیانی

ہفتہ 23 جون 2018 23:28

ملتان۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) کمشنر ملتان ڈو یژ ن ندیم ارشاد کیا نی کی سربر اہی میں ملتان ڈو یژ ن کے ڈ پٹی کمشنرز اور انتظا می افسر ان کا اجلاس گز شتہ ر وز منعقد ہوا ۔اجلاس میں ممکنہ سیلا ب سے بچا ئو کیلئے ضلعی محکمو ں کی کا رکرد گی کا جا ئز ہ لیا گیا ۔اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کمشنر ملتا ن نے کہا کہ حکو مت پنجاب نے سیلا ب کے حوا لے سے پیشگی اقداما ت کر نے کی ہد ایت کی ہے ۔

تما م ڈ پٹی کمشنر ز اپنے اضلا ع میں فرضی مشقو ں کا انعقا د کر یں جبکہ ریسکیو 1122 ، سو ل ڈ یفنس سمیت تما م ادا رو ں میں رابطہ مو ثر بنا یا جا ئے ۔کمشنر ملتا ن نے ہد ایات جا ری کیں کہ تما م محکمے اپنی افر ادی قو ت اور مشینری کا ریکا رڈ فور ی فر اہم کر یں جبکہ فلڈ ریلیف کیمپس کے مقاما ت کا تعین کر کے پیشگی انتظا ما ت کئے جا ئیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ فلڈکے دور ان استعما ل ہونے وا لی مشینر ی کی فٹنس رپورٹ بھی بنا کر کمشنر آ فس جمع کر ائی جا ئے ۔

اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر ملتا ن مد ثر ریا ض ملک نے بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ انتظا میہ سیلا ب سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیا ر ہے ۔سیلا ب کی صو ر ت میں ضلع میں 23 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے جائیں گے جبکہ حفا ظتی بندو ں کی اپ گر یڈ یشن کیلئے محکمہ انہا ر کی مکمل سپو رٹ کی جا رہی ہے ۔اجلاس میں ڈ پٹی کمشنر ز لو دھراں ثاقب علی عطیل ،وہا ڑ ی عرفان علی کا ٹھیا ،خانیوا ل اشفاق احمد چوہد ری ،ایڈ یشنل کمشنر سرفراز احمد ،اسسٹنٹ کمشنر مسعود احمد بخا ری اور دیگر متعلقہ محکمو ں کے افسر ان نے شر کت کی ۔بعدازاں کمشنر ملتا ن نے محکمہ انہا ر کے افسر ان کے ہمر اہ ہیڈ محمد وا لا سیلا ب بند کادو رہ کیا اور تفصیلی بریفنگ لی ۔

متعلقہ عنوان :