سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی جعلی آئی ڈیز کا کیس ،ملزمان کو قید وجرمانہ کی سزا

ہفتہ 23 جون 2018 23:23

سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی جعلی آئی ڈیز کا کیس ،ملزمان کو قید وجرمانہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی نے سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی جعلی آئی ڈیز بنانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو قید وجرمانہ کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

قومی خبر ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی جعلی آئی ڈیز بنانے کے کیس کی سماعت ہفتہ کو انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے جج محمداصغر خان نے کی ۔اس موقع پر ملزمان نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان عبدالرحمن ناصر،محمدارمان،وسیم ڈار کو اقرار جرم پر دس ہزارفی کس جرمانہ اورعرصہ حوالات کی سزا سنا دی ۔