اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (کل) تین میچز کے فیصلے ہوں گے

انگلینڈ کو پاناما کا چیلنج درپیش ہو گا، جاپان کا مقابلہ سینیگال اور پولینڈ کا کولمبیا سے ہو گا

ہفتہ 23 جون 2018 23:22

اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (کل) تین میچز کے فیصلے ہوں گے
ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (کل) اتوار کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روس میں رواں میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان زبردست اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں آج اتوار کو مزید تین میچز کے فیصلے ہوں گے، گروپ جی کے میچ میں انگلینڈ کو پاناما کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ گروپ ایچ کے پہلے میچ میں جاپان اور سینیگال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور دوسرے میچ میں پولینڈ کا مقابلہ کولمبیا سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :