نصیرآباد،منجھوشوری بازار میں پولیس موبائل پر دھماکہ ،ڈی ایس پی سمیت 12افراد زخمی،پولیس

ہفتہ 23 جون 2018 23:18

ڈیرہ مراد جمالی۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) نصیرآباد کے علاقے منجھو شوری بازار میں پولیس موبائل پردھماکہ، ڈی ایس پی سمیت 12افراد زخمی،ایس ایس پی نصیرآباد جاویدشاہ غرشین کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے منجھوشوری کے مین بازار میں پولیس موبائل کے قریب کا زور داربم ھماکہ ہوا جس کے نتیجے میںڈی ایس پی عنایت اللہ بگٹی،تین پولیس اہلکاران ارباب علی،غلام علی،سائیںداد، قمرالدین واجہ، منٹھار برڑو ،مکیش کمار، محمد سلیم ڈومکی، محمد یونس، ریاض احمد برڑو، سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے ،دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پولیس موبائل اور قریبی دوکانوں کو شدید نقصان پہنچا،دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا تاہم دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا پولیس موبائل گزرتے ہی زوردار دھماکہ ہوا ،دھماکے کے بارے میں مزید تحقیقات پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کر رہے ہیں۔