نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈھوک الٰہی بخش میں ہوائی فائرنگ سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس ، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

ہفتہ 23 جون 2018 23:17

لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک الٰہی بخش میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کے ذمہ دار ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔