احمد کامل نے رافم جونیئر پنجاب ٹینس چیمپئن شپ انڈر 16 سنگل ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 23 جون 2018 23:15

احمد کامل نے رافم جونیئر پنجاب ٹینس چیمپئن شپ انڈر 16 سنگل ٹائٹل جیت ..
لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) احمد کامل نے رافم جونیئر پنجاب ٹینس چیمپئن شپ بوائز انڈر 16 سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور رافم گروپ کے تعاون سے باغ جناح ٹینس کورٹس میں منعقدہ دو روزہ چیمپئن شپ میں لاہور بھر کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، چیمپئن شپ میں انڈر 16، انڈر 14، انڈر 12، انڈر 10 اور انڈر 14 ڈبلز کی کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے، انڈر 16 سنگل ایونٹ میں لاہور کے احمد کامل نے فیضان فیاض کو 6-1,6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا، انڈر 14 کے فائنل میں بلال عاصم نے حسن علی کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، انڈر 12 کے فائنل میں شاہیل طاہر نے بلال عاصم کو شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا، انڈر 10 کے فائنل میں اسد زمان نے حمزہ علی رضوان کو زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، انڈر 14 ڈبلز کے فائنل میں شاہیل طاہر اور احتشام عارف نے حیدر علی رضوان اور حمزہ جواد کو 6-3, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین رافم گروپ زاہد حسین، سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک، چیف ریفری فہیم صدیقی، حامد نیاز، عارف فیروز اور فیملیز کی اچھی تعداد بھی موجود تھی۔