بی اے پی نے عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے بات چیت اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹیاں قائم کر دیں

صوبے کے تمام علاقوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور سے عوام کو آگاہی کے لیے نچلی سطح پر گھر غیرموثر انتخابی مہم چلائی جائے، جام کمال خان

ہفتہ 23 جون 2018 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی نے عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے بات چیت اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹیاں قائم کر دیں تمام حلقوں میں پارٹی سرگرمیاں اور کارکردگی مانیٹر کرنے کے لیے صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف سیل قائم کردیئے گئے پارٹی صدر نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام علاقوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور سے عوام کو آگاہی کے لیے نچلی سطح پر گھر غیرموثر انتخابی مہم چلائی جائے تاہم یہ مہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق میں رہتے ہوئے چلائی جائے بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی امیدواروں کا غیر معمولی اجلاس پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان عالیانی کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف اہم فیصلے کے گئے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹیاں قائم کی گئیں انتخابی معاملات اور پارٹی سرگرمیاں اور کارکردگی مانیٹر کرنے کے لیے مانیٹرنگ ڈیسک بھی قائم کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان نے کہا کہ بی اے پی پہلی بار انتخابی عمل کا حصہ بننے جارہی ہے تاہم یہ امر قابل تسلی بخش ہے کہ بی اے پی کے تمام امیدوار عوامی پذیرائی کے حامل ہیں عوام نے ہم سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں ان پر پورا اترنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور صحت مند تعلیم یافتہ روشن بلوچستان کی تشکیل کے لئے دن رات محنت کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے حکومت سازی کی مستحکم پوزیشن میں ہوگی اور انشائ اللہ بلوچستان میں حکومت قائم کر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جامع پروگرام پیش کرینگے اجلاس میں پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی میر سرفراز خان بگٹی ظاہر محمود میر خالد خان مگسی میر محمد اسماعیل لہڑی سمیت تمام حلقوں کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی