کمبوڈیا کی پولیس نے کوکھ کرائے پر دینے والی 33 حاملہ خواتین کو بازیاب کروا کر 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 23 جون 2018 23:04

کمبوڈیا کی پولیس نے کوکھ کرائے پر دینے والی 33 حاملہ خواتین کو بازیاب ..
پنوم پن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) کمبوڈیا کی پولیس نے کوکھ کرائے پر دینے والی 33 حاملہ خواتین کو بازیاب کروا کر 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔عالمی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا پولیس نے دارالحکومت نوم پنھ کی ایک عمارت سے 33 حاملہ خواتین کو بازیاب کرالیا جو چینی افراد کے بچوں کے لیے اپنی کوکھ کرائے پر دیتی تھیں۔ ان میں سے اکثریت کا کہنا تھا کہ چینی گروہ ان سے یہ کام زبردستی کرواتا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان ان خواتین کی کوکھ میں پہلے سے تیار شدہ نطفے داخل کرکے بچوں کی افزائش کے گھنائونے کاروبار میں ملوث تھے۔پولیس نے حاملہ خواتین کی بازیابی کے علاوہ عمارت سے پانچ ملزمان کو بھی گرفتار کیا جن میں ایک چینی منیجر بھی شامل ہے جبکہ چار کمبوڈیائی خواتین شامل ہیں جو خواتین کو کوکھ کرائے پر دینے کیلئے ذہن سازی کیا کرتی تھیں۔ پولیس نے کوکھ کرائے پر دینے والی خواتین کو تفتیش میں مدد کرنے کی یقین دہانی پر ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :