فیفا ورلڈ کپ ،ْبیلجیم کے ہاتھوں تیونس کو بدترین شکست

ہفتہ 23 جون 2018 22:54

فیفا ورلڈ کپ ،ْبیلجیم کے ہاتھوں تیونس کو بدترین شکست
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بیلجیم نے تیونس کو 5 کے مقابلے میں دو گولز سے آؤٹ شکست دے دی۔روس میں جاری فٹبال کے عالمی مقابلوں میں گروپ جی کے میچ میں بیلجیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تیونس کو شکست دے دی۔بیلجیم کی جانب سے رومیلو لوکاکو اور ایڈن ہزارڈ نے دو دو جب کہ مچی بٹشوائی نے ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

دو گروپ میچوں میں فتح اور مخالف ٹیموں کے خلاف 6 سے زیادہ گول اسکور کرنے کے بعد بیلجیم نے اگلے مرحلے کیلئے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے تاہم ابھی یہ بات حتمی نہیں ہے ،ْاگر بیلجیم کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ سے ہار جاتی ہے اور ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرنے والی پاناما انگلینڈ اور تیونس کو شکست دے دیتی ہے تو ان تینوں ٹیموں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے اور پھر گولوں کے اعتبار سے پہلی دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیں گی۔