Live Updates

کے پی کے سینئر افسران نے نگراں حکومت پر اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کے تبادلوں میں دوستیاں اور رشتے داریاں نبھانے کا الزام عائد کردیا

ہفتہ 23 جون 2018 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) خیبر پختونخوا کے سینئر افسران نے نگراں حکومت پر اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کے تبادلوں میں دوستیاں اور رشتے داریاں نبھانے کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات سے قبل پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پراعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں تاکہ انتخابی عمل میں سابق حکومت کا کم سے کم اثر و رسوخ ہو تاہم خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

جس کی وجہ سے صوبے میں اب تک صرف 3 کمشنر اور 8 ڈی سیز کے تبادلے ہوئے ہیں۔صحت، تعلیم، بلدیات اور خزانہ جیسے اہم محکموں میں اب بھی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے سیکریٹریز فائز ہیں، اس کے علاوہ پشاور، کوہاٹ اور مردان سمیت کئی ڈویڑنز کے کمشنر بھی اپنے عہدوں پر بدستور براجمان ہیں اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے سینئر افسران نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں نگراں حکومت کے اقدامات پر کڑی تنقید کی گئی ہے، خط کے متن کہا گیا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے تقرریوں اور تبادلوں پر نگراں وزیراعلیٰ اورالیکشن کمیشن کو گمراہ کیا اور تبادلوں میں دوستیاں اور رشتہ داریاں نبھائی گئیں، وہ تمام افسران جنہیں تحریک انصاف کے قریب سمجھا جاتا تھا انہیں عہدوں سے نہیں ہٹایا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اسٹیلشمنٹ نے جونیئر پوسٹ پر تعینات اپنے بھائی کو ڈی سی لگا دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات