ہم پاکستان سے آئے ہیں اور واپس جائینگے تاہم اہلیہ کووینٹی لیٹر پر چھوڑ کر جانا مناسب نہیں ،ْ نوازشریف

اہلیہ بہتر ہوئی تو ڈاکٹر کے مشورے سے پاکستان جانے کا فیصلہ کرونگا ،ْ ان حالات میں سیاسی باتیں اچھی نہیں لگتیں ،ْ پاکستان واپس جا کر سیاست کرونگا سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 23 جون 2018 22:48

ہم پاکستان سے آئے ہیں اور واپس جائینگے تاہم اہلیہ کووینٹی لیٹر پر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے آئے ہیں اور واپس جائینگے تاہم اہلیہ کووینٹی لیٹر پر چھوڑ کر جانا مناسب نہیں ،ْاہلیہ بہتر ہوئی تو ڈاکٹر کے مشورے سے پاکستان جانے کا فیصلہ کرونگا ،ْ ان حالات میں سیاسی باتیں اچھی نہیں لگتیں ،ْ پاکستان واپس جا کر سیاست کرونگا ۔

ہفتہ کو سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف ،ْ ان کی صاحبزادی مریم اور ان کے صاحبزادے حسنین نواز ہسپتال پہنچے اور بیگم کلثوم نواز کی تیمار داری کی ۔بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ ہم پاکستان سے آئے ہیں اور واپس جائینگے ۔انہوڈنے کہاکہ میری اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ،ْ اہلیہ کو وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر جانا مناسب نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگلے چند روز میں ان کی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہوئی تو ڈاکٹر کے مشورے سے پاکستان جانے کا فیصلہ کرینگے ۔ انہوںنے سوال کیا کہ کیا مجھے اہلیہ کو اس حالت میں چھوڑ کر واپس جاناچاہیے ان حالات میں سیاسی باتیں اچھی نہیں لگتیں ،ْ پاکستان واپس جا کر سیاست کرونگا ۔انہوںنے کہاکہ آنے سے پہلے میرا ارادہ تھا کہ چار دن لندن میں پروگرام کے بعد واپس چلا جائونگا جب سے آیا ہوں بیگم کلثوم بات نہیں ہوسکی ہے ،ْ انہوںنے کہاکہ واپس جانے کیلئے میں نے تو ریٹرن ٹکٹ بھی کرایا تھا شاید اللہ کو منظور نہیں تھا ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کا احسان مند ہوں کہ انہوںنے دعا ئوں میں یاد رکھا ،ْاللہ تعالیٰ کلثوم نواز سمیت تمام بیماروں کو صحت عطا فرمائے ۔