ہم کارکردگی کے بنیاد پر الیکشن کے میدان میں اترے ہیں،5 سال میں ہم نے جو کارکردگی کی ہے وہ عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہیں، رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی

ہفتہ 23 جون 2018 22:48

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ونامزد امیدوار پی بی37 قلات میر ضیاء اللہ خان، حاجی محمد یعقوب لانگو، میر عبدالخالق لانگو، حاجی محمد یوسف لانگو، رئیس در محمد لانگو، بابے عبدالرحیم لانگو، بابو محمد رمضان لانگو، حاجی محمد عارف لانگو، حاجی گہرام خ ان لانگو، اللہ دین شاہوزئی مینگل، میر نذیر احمد لانگو ودیر نے سورجمندزئی خالق آباد میں ایک بہت بڑی انتخابی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ہم کارکردگی کے بنیاد پر الیکشن کے میدان میں اترے ہیں گزشتہ5 سال میں ہم نے جو کارکردگی کی ہے وہ عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہیں ہمارے کارکردگی کو زمینی حقائق خود ظاہر کر رہا ہے یہ جدید ٹیکنا لو جی اورانٹرنیٹ کے دور میں عوام ہر چیز کو بخوبی جانتے ہیں ہر کسی کو پہاڑ کے اوپر بھی انٹرنیٹ کے ذریعے ہر چیز معلومات صل ہو تی ہے اور ہر علاقہ کو سرچ کرکے دیکھا جا سکتا ہے کس نے کیا کارکردگی کی ہے اگر ایسے میں ہم عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں توہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم خود ھوکہ کھائیں گے انتخابات کے وقت پر ہر کوئی آکر وعدے کر کے چلے جا تے ہیں مگر کامیاب ہونے کے بعد عوا کو ترقی دینا تو دور کی بات عوام اپنے نمائندے کی چہرہ دیکھنے کیلئے بھی ترستے ہیں مگر واحد عوامی نمائندہ سابقہ رکن اسمبلی میر خالد خان ہے جو 2013 میں الیکشن مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے اپنے ہر وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جو ہم اور آپ سب کو ہر شعبہ میں نظر آرہے ہیں۔