کوئٹہ، نیشنل پارٹی پنجگورکی پی بی 44 سے نامزد امیدوار خیر جان بلوچ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

حملے کو کھلی دہشت گردی اور بلوچ کش پالیسیوں کا تسلسل قراردیدیا

ہفتہ 23 جون 2018 22:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے بی ایس او کے سابق چیئرمین و سابق ضلعی ناظم آواران اور نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار پی بی 44 چیئرمین خیر جان بلوچ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایسے بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب نہیں ہوگی نیشنل پارٹی نے ایسے کھلی دہشت گردی اور بلوچ کش پالیسیوں کا تسلسل قراردیدیا ترجمان نے کہا کہ خیر جان بلوچ پر حملہ نگران صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کی صاف اور پر امن الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان رکھ دیا ہے ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے نیشنل پارٹی جمہوری سیاسی اور گفت شنید کے ذریعے بلوچستان کے مسائل کی حل کے حامی ہے لیکن اس جمہوری جدوجہد کو نیشنل پارٹی کی کمزوری نہیں سمجھا جائے نیشنل پارٹی جہد مسلسل کانام ہے نیشنل پارٹی تمام منفی اور بلوچ دشمن قوتوں کی مخالفت کے باوجود بلوچستان کے ترقی امن ا علیٰ تعلیم کی فروغ کی سفر کو جاری رکھے گی۔