Live Updates

پی پی 294 میں ن لیگ نےپی ٹی آئی کےاطہرگورچانی کو ٹکٹ جاری کردیا

ن لیگ سےٹکٹ نہیں مانگا،نہ ہی ٹکٹ لیناچاہتاہوں، تحریک انصاف نےاب تک ٹکٹ جاری نہیں کیا لیکن پھر بھی ن لیگ سے ٹکٹ نہیں لوں گا،اطہر گورچانی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 جون 2018 22:26

پی پی 294 میں ن لیگ نےپی ٹی آئی کےاطہرگورچانی کو ٹکٹ جاری کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22 جون 2018ء) :پی پی 294 میں ن لیگ نےپی ٹی آئی کےاطہرگورچانی کو ٹکٹ جاری کردیا۔اس پر رہنما تحریک انصاف اطہر گورچانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ سےٹکٹ نہیں مانگا،نہ ہی ٹکٹ لیناچاہتاہوں۔تحریک انصاف نےاب تک ٹکٹ جاری نہیں کیا لیکن پھر بھی ن لیگ سے ٹکٹ نہیں لوں گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن میں بھی ٹکٹوں کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

ٹکٹوں کے تنازعے نے پارٹی کے کئی وفادار رہنماوں کو پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کرنے پر مجبور کر دیا۔مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن بھی ٹکٹوں کی تقسیم سے ناراض پارٹی قیادت کو آنکھیں دکھانے لگے تھے جس کے بعد مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کا تنازعے کے بعد ن لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم روک دی تھی ۔تاہم آج مسلم لیگ ن نے مرحلہ وار ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کی 25 نشستوں کے علاوہ تمام نشستوں پر اپنے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تقسیم نے بھی نیا تنازعہ اس لیے کھڑا کر دیا ہے کہ گزشتہ الیکشن جیتنے والے بڑے بڑے رہنما ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس پر لیگی رہنما سراپا احتجاج ہیں ۔ایسے میں ایک ٹکٹ ہولڈر ایسے بھی ہیں جن کا تعلق تو تحریک انصاف سے ہے مگر انہیں ٹکٹ مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔پی پی 294 میں ن لیگ نےپی ٹی آئی کےاطہرگورچانی کو ٹکٹ جاری کردیا جس پر اطہر گورچانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ سےٹکٹ نہیں مانگا،نہ ہی ٹکٹ لیناچاہتاہوں۔

انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےاب تک ٹکٹ جاری نہیں کیا لیکن پھر بھی ن لیگ سے ٹکٹ نہیں لوں گا۔پی ٹی آئی نےٹکٹ نہیں دیا تو آزاد حیثیت سےالیکشن لڑوں گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف بھی یہی غلطی کر چکی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف نے بغیر پوچھے ہی نازیہ راحیل کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ جاری کر دیاتھا۔نازیہ راحیل نہ تو پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور نہ ہی انہوں نے ٹکٹ کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا تھا لیکن آج جب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی تو اس میں نازیہ راحیل کا نام بھی موجود تھا حالانکہ نازیہ راحیل نے مسلم لیگ ن میں ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے اور وہ اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے رکن اسمبلی رہ چکی ہے۔

اس پر نازیہ راحیل نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔مزید یہ کہ مسلم لیگ ن نے شیخ وقاص اکرم کو بھی انکی درخواست کے بغیر ہی ن لیگ کا ٹکٹ جاری کردیا تھا جس پر رد عمل دیتے ہوئے سابق ن لیگی رکن اسمبلی نے ٹکٹ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات